ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل: انجمن ڈگری کالج فورویمن کی 5طالبات کو یونیورسٹی رینک :بیک وقت  بی اے ، بی ایس سی اور بی کام میں اول ، دوم ،سوم رینک

بھٹکل: انجمن ڈگری کالج فورویمن کی 5طالبات کو یونیورسٹی رینک :بیک وقت  بی اے ، بی ایس سی اور بی کام میں اول ، دوم ،سوم رینک

Tue, 26 Jul 2022 18:52:46    S.O. News Service

بھٹکل:26؍ جولائی(ایس اؤ نیوز)انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کی سرپرستی میں چلنے والی انجمن ڈگری کالج فور ویمن کی پانچ طالبات نے اکا مہادیوی مہیلا یونیورسٹی وجئےپورا کی جانب سے سال 2020-2021میں منعقدہ امتحانات میں رینکنگ  روایت کو برقرار رکھتےہوئے  بی اےمیں سکینڈ، بی ایس سی  میں اول ، سوم اور نہم اور بی کام  میں چوتھاں رینک  حاصل کرتےہوئے کالج اور شہر  کانام روشن کیا ہے ۔

کالج پرنسپال کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق شعبہ آر ٹس کے بیچلر آف آرٹس (بی اے ) میں فاطمہ سدرہ بنت ضیاء الدین احمد دامدا ابو نے 3120میں سے 2812نمبرات (90.13فی صد)کے ساتھ یونیورسٹی کی سطح پر دوسرا رینک حاصل کیا ہے۔

بیچلر آف سائنس (بی ایس سی ) میں نامین خانم بنت عزیز احمد پٹھان نے 3280میں سے 3091نمبرات (94.24فی صد) سے کامیابی حاصل کرتےہوئے یونیورسٹی کی سطح پر پہلا رینک ، عائشہ فتحانہ بنت محمد جعفر 2964نمبرات (90.37فی صد) کے ساتھ تیسرا اور صائحہ بنت محمد سراج شنگیری 2900نمبرات(88.41فی صد) کے ساتھ نواں رینک حاصل کیا ہے۔

بیچلر آف کامرس (بی کام ) میں عفیرہ صنوبر بنت سید عبدالقادر نے 3360میں سے 3060نمبرات (91.07فی صد) سے کامیابی حاصل کرتےہوئے یونیورسٹی کی سطح پر چوتھا رینک حاصل کیا ہے۔

یونیورسٹی کےامتحانات میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتےہوئے رینک حاصل کرنےو الی طالبات کو انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے صدر ایڈوکیٹ قاضیا مزمل، جنرل سکریٹری اسماعیل صدیق، ایڈیشنل جنرل سکریٹری اسحق شاہ بندری ، کالج بورڈ سکریٹری ڈاکٹر سلیم ، کالج پرنسپال رئیسہ شیخ سمیت سبھی عہدیداران ، رکن انتظامیہ ، اساتذہ اور ساتھی طالبات نے مبارکبادی پیش کی ہے۔


Share: